گیس لیکج کے باعث 3 منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 لوگ جاں بحق

گیس لیکج کے باعث 3 منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 لوگ جاں بحق

ملتان:  ملتان کے علاقے حرم  گیٹ محلہ جوادیاں  کے قریب 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیاگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت دیگر مکانوں پر آگری تھی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے 19 افراد دب گئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں جبک 2 کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ سحری کیلئے کچن میں ماچس چلانے پردھماکا ہوا۔ عمارت کا ایک حصہ ساتھ والے کچے مکان پر گرا جس کے باعث مکان میں رہنے والے پانچ بہن بھائی اور والدین دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے والی عمارت میں بھی دو افراد جاں بحق ہوے۔ 

اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، عمارت گرنے کے محرکات کی مکمل تحقیقات کروائی جائےگی،اطراف کی عمارات کی فزیکل انسپکشن کیلئے ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن ڈاکٹر کلیم کی زیرِنگرانی کیا گیا، واقعہ کی اطلاع 15 پرپولیس کو دی گئی، مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں