رمضان میں روز مرہ استعمال اشیاء کی  قیمتوں  کا کنٹرول رکھنے کا فیصلہ ، کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی

09:39 AM, 12 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا رمضان میں  قیمتوں  کا کنٹرول رکھنے کیلئے اہم اقدام لینے کا فیصلہ کر لیا، کیلے اور پیاز کی برآمد پر 15اپریل پر پابندی لگا دی۔

روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں  کی نگرانی کیلئے فوری  کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔یہ کمیٹی صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کر قیمتوں  کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے رمضان المبارک میں  ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت  ایکشن لینے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی میں پس گیا۔اشرافیہ کا 90 فیصد وسائل پر قبضہ ہے، سبسڈی دینےکا کوئی جواز نہیں۔ مہنگائی روکنے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے، معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرنے کے بعد کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی لگادی گئی۔

واضح رہے کہ آج سے ملک بھی میں ماہِ رمضان شروع ہو گیا ہے، اور رمضان سے  چند دن قبل متعدد روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا جس سے عوام کی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں