ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال،پولنگ 2 اپریل کو ہو گی

 ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال،پولنگ 2 اپریل کو ہو گی

اسلام آباد: 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز  کی سینیٹ میں مدت پوری ہوگئی ہے،جس کے بعد سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

 ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال ہوگیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری ہوگئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹرز جو  2018 میں منتخب ہوئے تھے ریٹائر ہو گئے ہیں، اب سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو ہوگا۔سینیٹ انتخابات کیلئےانتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے

25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوں گے۔ 

لیکشن کمیشن اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 7 جنرل، 2 خواتین،  2 علماء/ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء/ٹیکنو کریٹ اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علماء/ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا، جبکہ بلوچستان کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 علماء/ٹیکنو کریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی 1 جنرل اور 1 علماء/ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔

مصنف کے بارے میں