اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پارٹی کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے ساتھ قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ پارٹی صوبائی حلقوں میں موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) عوام میں جانے کیلئے ہر وقت تیار ہے، عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے: رانا ثناءاللہ
08:16 PM, 12 Mar, 2023