لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریلی منسوخ کئے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں اور جو آمر مشرف کی کھڑی کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے اور اللہ کے کرم سے گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔‘
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپائیوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے!‘