لاہور: :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔ عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟ عمران خان نے 4 سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب ایک عرصے سے ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے خاتمے پر سائفر کا ڈرامہ رچایا جو خارجہ تعلقات پر اثر اندازہوا اور اب سائفر کے معاملے پر امریکہ سے معافیاں مانگ رہا ہے، ایک عرصے سے عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں، عمران خان نے میڈیا کارکنوں پر بھی بدترین تشدد کرایا اور لوگوں کو سکولوں کے باہر سے اغوا کرایا، عمران خان نے لاشوں پر سیاست کی تاکہ افراتفری پھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کیا جس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے، عمران خان کا ہر سیاسی تماشہ ناکام ہوا، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو اقتدار سے نکالا گیا، عمران خان فراڈیا انسان ہے، تمہیں توشہ خانہ، ملک کے خلاف فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں جواب دینا پڑے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین کی گاڑی ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے دوران استعمال ہوئی، عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟ عمران خان نے 4 سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب ایک عرصے سے ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔
عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟ مریم اورنگزیب
02:46 PM, 12 Mar, 2023