لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو فتنے سے نجات دلاؤں گا۔ 15 روز یا 2 ماہ میں واپس آسکتا ہوں، پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو ہی دیے جائیں گے۔
نیوز ایجنسی آئی این پی کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ن لیگ کے قائد نے کہا کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں مسلم لیگ ن کے کارکن تیاری رکھیں۔ ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں۔
پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے ۔ عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں گے۔