لاہور : پنجاب میں انتخابی دنگل کی تیاریاں جاری ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔