پی ٹی آئی کی ریلی آج نکلے گی یا نہیں ؟ نگران حکومت اور عمران خان آمنے سامنے ,رینجرز طلب

11:04 AM, 12 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کی ریلی آج نکلے گی یا نہیں۔؟نگران پنجاب حکومت اور عمران خان آمنے سامنے ۔صوبائی حکومت نے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ۔۔کوئی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کرے ۔ نگران  وزیراطلاعات  پنجاب عامر میر نے خبردار کر دیا۔ نگران حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔ 

تحریک انصاف کی آج ریلی نکالنے کے اعلان پر ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا  کہ آج لاہور میں پی ایس ایل کا میچ ہے اور چالیس کلو میٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہےان تینوں ایونٹس کی ایک ماہ پہلے طے تھی اور اشتہارات بھی شائع ہوئےآج پی ٹی آئی کے چیئرمین نے ریلی کا اعلان کیا ہے آج لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر پابندی ہو گی 8۔

انہوں نے کہا کہ  مارچ کو بھی عورت مارچ تھا ان سے کہا گیا تھا کہ ایک دن آگے کر لیں لیکن انہوں نے نہیں تسلیم کیا.آج بھی انٹرنیشنل ایونٹ ہے ٹیموں کی موومنٹ بہت اہم ہوتی ہے ایک بار ماضی میں ایک واقعہ ہو چکا ہےجشن بہاراں کے سلسلے میں بھی میراتھن اور سائیکل ریس بھی ہے۔ 

عامر میر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو یہ کہا ہے کہ آپ اس ریلی کو آگے لے جائیں حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے کسی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر یہ کورٹ میں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں پچھلی بار بھی یہ کورٹ گئے تھے فی الحال یہ آج کے دن کے لیے دفعہ 144 لگائی گئی ہے ضرورت پڑی تو اس کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ریلی جب تک عملی طور پر امیدوار فائنل نہیں ہوتے اس وقت تک الیکشن مہم نہیں چلائی جا سکتی الیکشن سے بائیس دن پہلے الیکشن مہم کی جا سکتی ہے عمران خان احتیاط کریں ان کی طبعیت پہلے ہی ٹھیک نہیں پلستر اترنے پر ان کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ عمران خان حکومت کا ساتھ دیں اگر وہ نہیں کریں گے تو سختی کرنی پڑے گی اس بار 8 مارچ سے زیادہ سختی کریں گے۔ 

مزیدخبریں