سعودی حکومت نے 81 افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا 

سعودی حکومت نے 81 افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا 


ریاض:سعودی عرب میں انتہا پسندگروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی،ان تمام مجرمان کا تعلق داعش ،القاعدہ سمیت غیر ملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے تھا ۔

سعودی  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور  القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرمان کیخلاف غداری اور  دہشت گردی کے سنگین الزامات تھے، مقامی عدالتوں نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمان  کو سزائے موت سنائی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہیکہ مجرموں نے حکومتی اداروں، عبادت گاہوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنایا جب کہ بعض نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قتل کیا، بارودی سرنگوں کی تنصیب، پرتشدد کارروائیاں کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا۔