وزیر اعظم کا پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف دبنگ اعلان

09:09 PM, 12 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیر اعظم عمران خا ن نے پارٹی سے غداری کرنےو الوں کیخلاف دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ایسے تمام پارٹی اراکین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جو پارٹی کیخلاف فیصلہ کرینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی اراکین کیساتھ اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے تمام شہروں سے آنے والے پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات سے اچھی طرح واقف ہیں ،انہیں دور کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہو گی ،ہم جانتے ہیں پاکستان دشمن عناصر اس وقت ایک اکھٹے ہو چکے ہیں لیکن عوامی طاقت سے ہی انہیں شکست دیں گے ،اپوزیشن بیرونی ایجنڈے پر کام کرتی ہوئی معاشی ترقی کو روکنا چاہتی ہے ۔

دوسری جانب عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،جلسے کے لیے کپتان نے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیدیا۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں سیاسی پاور شو دکھانے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے کپتان نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں سب سے بڑا جلسہ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے  ۔

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں نہ صرف پارٹی رہنمائوں بلکہ مختلف شہروں میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرنے والے کارکنوں کو مکمل پلان دیدیا ہے ، راولپنڈی ، چکوال اور گرد و نواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا، کپتان نے اسلام آباد کی تنظیم کو میزبانی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ جلسہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں