لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا عمران خان حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے ،دھمکیوں ،بدمعاشیوں سے ملک نہیں چلا کرتے ،عدم اعتماد سے چہرے تبدیل کر بھی دئیے جائیں تو عوام کی صورتحال جوں کی توں ہی رہنی ہے ۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ نے پہلی دفعہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے کے لائق نہیں اب گھر جانا ہوگا،ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس کو ئی حل نہیں،ملک کو نا کام سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
حافظ سعد حسین رضوی نے کہا عمران حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیاہے،دھمکیوں اور بدماشیوں سے ملک نہیں چلتے ہیں،وزیر اعظم اپنے مخالفین کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کررہے ہیں،عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہنے کے لائق نہیں اب گھر جانا ہوگا،انہوں نے کہا عدم اعتماد سے چہرے بھی تبدیل کر دیے جائیں تو صورتحال جوں کی توں ہی رہے گی۔