آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف جارحانہ انداز ،عثمان خواجہ کی سنچری 

06:01 PM, 12 Mar, 2022

کراچی :آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے روز کھیل ختم ہونے پر تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا،وارنر نے جارحانہ انداز بھی دکھایا تاہم 82 کے مجموعی سکور پروہ فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ 

ون ڈاؤن بیٹسمین مارنس لبوشین صفر پر رن آؤٹ ہوئے،اسکے بعد عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے159 رنز کی پارٹنر شپ بنائی ۔

اسمتھ 72 رنز بنا کر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔عثمان خواجہ 127 اور نیتھن لیون کریز پر موجود ہیں۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں