لاہور:تحریک عدم اعتماد سے قبل جہاں اپوزیشن اتحاد ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں وہیں حکومت کے ناراض گروپس بھی اپنے اپنے اتحادیوں سے ملاقات کی کوششیں کر رہے ہیں ایسے میں جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کی ملاقات سے متعلق اہم خبر بھی سامنے آگئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے ابھی تک جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان کے درمیان ملاقات کا بندو بست نہیں ہو سکا ،علیم خان کی ابھی تک جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہو سکی ،جہانگیر ترین اور علیم خان میں دوریاں کم کرنے کیلئے مشترکہ دوست اس وقت سرگرم ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے متعدد ارکان علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ،یہ ہی وجہ ہے جو دونوں گروپس ابھی تک کوئی مشترکہ لائحہ عمل نہیں دے سکے ۔