شیخ رشید کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق کے اجلاس میں اہم فیصلہ 

05:19 PM, 12 Mar, 2022

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق میں دو اہم رہنمائوں میں متضاد آرا  کی طلاعات کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ حکومت کا ساتھ دیں یا اپوزیشن کیساتھ نئے مستقبل کا پلان کیا جائے ۔

نمائندہ نیو نیو زکے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،جس میں اس بات پر مشاورت کی گئی کہ پارٹی حکومت کا ساتھ دیگی یا اپوزیشن کی طرف جائیگی ۔

مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اس بات پر اصرار کیا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ،جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے  آرہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ق کشمکش کا شکار ہے ،طارق بشیر چیمہ تحریک عدم اعتما د پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حامی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ کی متضاد آرا کی وجہ سے پارٹی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مشاورت کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی کسی کشمکش کا شکار نہیں ،وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رہیگا ،انہوں نے کہاکل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں