تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی روز نئی بونگی مارتے ہیں: رانا ثنا 

04:06 PM, 12 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں کا وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دے دیا ،پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے ۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  نے کہا کہ پنڈی کا شیطان "بغل میں چھری، منہ میں رام رام" کردار ہے ،پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے "باس" کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  "کچل دوں گا" کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے ۔ گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے۔  اس کی صفائی ہی علاج ہوتا ہے  "مار دو، مر جاؤ، جلاؤ، گھیراؤ" کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے ،چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کرے گا۔ 

مزیدخبریں