وزیر داخلہ کی ق لیگ پر شدید تنقید، مارشل لا لگنے کااشارہ بھی دے دیا

وزیر داخلہ کی ق لیگ پر شدید تنقید، مارشل لا لگنے کااشارہ بھی دے دیا
سورس: File

کوئٹہ : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ق لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ووٹوں کی پارٹیاں ہیں اور صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مارشل لا لگنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ایک سال رہتا ہے ایسا نہ ہو اپوزیشن 10 سال تک روئے۔ 

کوئٹہ میں نادرا سنٹر کے افتتاح کے بعد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بندے پورے نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں میں نے کم کیا ہے اس سے زیادہ ہوسکتا تھا اگر انصار الاسلام میں ہمت ہے تو ووٹنگ والے دن اسمبلی میں آکر دکھائیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو یا کامیاب میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور عمران خان مدت پوری کریں گے یہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی میں ان میں سے نہیں جن کے پاس پنجاب میں 5 سیٹیں ہیں اور وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں ۔ باپ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے وہ ہمارے ساتھ ہے۔ بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہے۔ 

مصنف کے بارے میں