اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے ، اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے،وہ سمجھتے ہیں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے ۔لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔
اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں، جمہوریت اتنی انتہائ تقسیم کا نظام نہیں ہے اس میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے،سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2022
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کروا رکھی ہے ۔
تحریک عدم اعتماد کے ردعمل میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ ’سب بونے مل کر زور لگا لیں شکست ایک بار پھر سیاسی بونوں کا مستقبل ہے۔‘