میرپورخاص: صوبہ سندھ کے ضلع میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، مرکزی ملزمان کے ڈی این اے میچ ہو گئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ کیس میں مرکزی ملزمان سمیت 24 ملزمان گرفتار ہیں اور مقدمہ میرپورخاص کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت ہے۔
واضح رہے کہ نوکوٹ میں 6 فروری کو دو لڑکیوں کو دن دہاڑے گھر سے اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مسلح افراد نے ایک گھر پرحملہ کرکے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔