کراچی میں الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ

کراچی میں الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں  الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن  نے بڑا  فیصلہ   کر لیا،  اب موبائل فون کی فروخت کیلئے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازم  ہو گا  جبکہ  بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر  سختی کی ہے،اب تک تقریبا 18 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ ے جاچکے ہیں۔ شہریوں سے چھینے گئے فون کی فروخت روکنے کے لئےکراچی میں غیر مقامی افراد کےسیکنڈ ہینڈ موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ، اب کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی استعمال شدہ موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیے کے مطابق  چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت روکنے کی حوصلہ شکنی کے لئے اپنے ڈیلرز کے لئے نئے ایس اوپیز جاری کئے ہیں ۔ 

اس حوالے سے الیکٹرانک مارکیٹ ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائے ہیں ، اب کراچی میں استعمال شدہ موبائل فون فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہوا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا۔

ایسوسی ایشن  کا مزید کہنا ہے کہ  ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے،اب تک تقریبا 18 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں،الیکٹرانک مارکیٹ ایسویسی ایشن عہدیدار نے بتایا کہ پکڑے گئے فون کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے تھے، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔


 ان کا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔

موبائل فروخت کرنے والے کے شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ نمبر کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا۔ ایسے موبائل فون جو سی پی ایل سی سے بلاک ہو نگے اس پر مذکورہ شخص کو پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔

کوئی دکاندار بلاک فون کو ان لاک نہیں کرے گااور نہ ہی کوئی ای ایم آئی نمبر تبدیل کرسکتا ہے خلاف ورزی کرنے واکرنے والے دکان داروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

مصنف کے بارے میں