تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کو دھچکا، کپتان کی بڑی وکٹ گر گئی

12:45 PM, 12 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: حکومت  کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر عبدالرشیدگوڈیل نےحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا کرلیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل گزشتہ ڈیڑھ سال سےغیر فعال اور گھرپرہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑتے ہوئے کہا کہ  شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کےحل کیلئےپی ٹی آئی میں شامل ہواتھا، مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کےلیےکچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سےکوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل  ہوں گا،  اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ عبدالرشید گوڈیل 2018 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )  چھوڑ کر   پی ٹی آئی کا حصہ بنے تھے اور انہوں نے  کہا تھا کہ  کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔تاہم  وہ گزشہ پونے چار سالوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مایوس ہو کر علیحدہ گئے۔

مزیدخبریں