کیلی فورنیا: معروف امریکی سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی مسلمان خواتین کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک نے برطانوی وزیر اعظم کے تبصرے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے 2018 میں مسلمان برقع پوش خواتین سے متعلق کی گئی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جس میں بورس جانسن نے ڈیلی ٹیلی گراف میں ایک کالم میں برقع پہننے والی مسلمان خواتین کو ’لیٹر باکس‘ سے تشبیہ دی ۔تاہم برطانوی وزیر اعظم کے کمنٹس کو نفرت انگیز، ہراسانی اور بلنگ قرار دیتے ہوئے اسے فیس بک سے ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار بورس جانسن نے برقع پہننے والی مسلمان خواتین کو ’بینک ڈکیت‘ کہا تھا۔