جنگ کے دوران روسی خواتین فوجیوں میں مقابلہ حسن

 جنگ کے دوران روسی خواتین فوجیوں میں مقابلہ حسن

ماسکو: یوکرین کیخلاف جنگ کے دوران روس  کی خواتین فوجیوں میں مقابلہ حسن کا  انعقاد ہوا   جس کا عنوان ’فوجی کیموفلاج کے پیچھے خوبصورتی‘ رکھا گیا۔

   
 

روسی میگزین کے مطابق مقابلہ حسن میں روس کی  40 خواتین فوجیوں نے شرکت کی جن میں کچھ کا کا تعلق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز سے بھی تھا۔

مقابلہ حسن کے پہلے مرحلے میں خاتون فوجیوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے دوران اختیار کئے گئے بھیس میں نظر آنا تھا۔اس مرحلے میں خاتون فوجی خاص قسم کے گیس ماسک پہنے بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں جیسے وہ قاتل حسینائیں کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ میں حصہ لے رہی ہوں۔

مقابلہ حسن میں ایسے مراحل بھی شامل تھے جس کے ذریعے خواتین کی جنگی قابلیت کا پتا لگایا جا سکے، مقابلہ حسن کے دوران زخمی سپاہیوں کو جنگی محاذ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ایکسسرسائز بھی شامل تھی۔

مصنف کے بارے میں