سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاسلسلہ جاری ہے جہاں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں کا محاصرہ کر کے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسزنے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں ہراساں کیا جبکہ لڑکوں اورمردوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کرنے کیساتھ ساتھ مذکورہ علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی،4 نوجوان شہید
10:23 AM, 12 Mar, 2022