پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

 پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

  اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا ، گزشتہ روز وائرس سے ہونیوالی اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 304 ہو گئی ۔جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید36 ہزار885ٹیسٹ کیے گئے جس میں571افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 18 ہزار 83 ہو گئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 54 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار641مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 دوسری جانب  کورونا کا زور ٹوٹتے ہی پاکستان میں ایک  نئے وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس نے پرندوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا ہے اور انسانوں میں منتقل ہونے کے بھی خدشات ہیں۔تاہم محکمہ ہیلتھ کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا ہے کہ ویسٹ نائل نامی وائرس کی موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں