کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے ہوگئی۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوعالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 32ڈالرکے نمایاںکمی سے1704ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2250روپے کی کمی سے1لاکھ 4ہزار450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1928روپے کی کمی سے 89ہزار550روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے1340روپے ہوگئی ۔
دوسری طرف انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میںڈالر کی قیمت فروخت157.15روپے مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے برقراررہی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید187روپے سے گھٹ کر186روپے اور قیمت فروخت189روپے سے گھٹ کر187.50روپے ہوگئی جبکہ 30پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت220.30روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔