مارواڑ کوئلے کی کان میں پھنسے 6 مزدور جاں بحق ، ریسکیو آپریشن مکمل

07:40 PM, 12 Mar, 2021

کوئٹہ ، کوئلے کی کان میں پھنسے 6 مزدور جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل 

تفصیلات کے مطابق  مارواڑ کوئلہ کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے، کان میں پھنسے 6 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

 پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ مارواڑ کوئلہ کان میں پھنسے چھ کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ 2 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق کوئٹہ، مسلم باغ اور چمن سے ہے، کان میں گزشتہ روز مٹی کا تودہ گرنے، اورگیس بھر جانے سے کان کن پھنس گئے تھے۔

واقعے کے بعد مارواڑ میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جو کل اور آج جاری رہا، پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج 2 مزدوروں کو بحفاظت کان سے نکالا گیا۔

گزشتہ روز ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مارواڑ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان میں 12 مزدور پھنس گئے، مقامی لوگوں نے بھی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کوششیں کیں۔

مزیدخبریں