بلاول بھٹو صاحب، ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا‘، لیگی رہنما طلال چوہدری کا طنز

07:40 PM, 12 Mar, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست پر طنز کیا ہے۔

طلال چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ  ’بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں نے اپوزیشن امیدواروں کو شکست دے دی۔

حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مرزا محمد آفریدی نے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست ہوئی۔

صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے دوران 98 ووٹوں میں سے کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ فاتح امیدوار محمد مرزا آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے اور مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔

مزیدخبریں