افغان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی، پہلی ڈبل سینچری کا ریکارڈ بن گیا

07:00 PM, 12 Mar, 2021

ابوظہبی ، افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی ،حشمت اللہ شاہدی نے منفرد ریکارڈ بنادیا

 دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان نے زمبابوے کو رنز کے انبارتلے دبا دیا جب کہ حشمت اللہ شاہدی نے اپنے ملک کیلیے تاریخ رقم کر دی۔حشمت اللہ شاہدی ڈبل سنچری جڑنے والے پہلے افغان بیٹسمین بن گئے۔

افغانستان کی  ٹیم نے 4 وکٹوں پر 545 رنز بنائے اوراننگز ڈکلیئر کردی ۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز کئی ریکارڈ بھی قائم کردیئے ۔ 

زمبابوے نے جوابی اننگ میں دن ختم ہونے تک جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنالیے، میسیویر 29 اور کیسوزا 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنا چھٹا ٹیسٹ کھیل رہی ہے ۔ افغانستان کی ٹیم نے اب تک  کیرئیر میں 545 رنز بنا کر سب سے بڑا ٹوٹل بنایا ہے ۔ اس سے  قبل افغان  ٹیم نے2019 میں بنگلہ دیش کے خلا ف ٹیسٹ میچ میں 342 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کی تھی ۔ افغانستان کی فتح میں کپتان اصغر افغان کی 164 رنز کی شاندار اننگ بھی شامل تھی ۔ 

مزیدخبریں