چیئرمین سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد اپوزیشن کا  بڑا علان 

06:21 PM, 12 Mar, 2021

اسلام آباد :پی ڈی ایم کی طرف سے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کی چیئرمین سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد ردعمل دیتے ہوئے قاسم گیلانی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم دھاندلی کیخلاف ٹربیونل میں جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہم اس دھاندلی کیخلاف ٹربیونل جا رہے ہیں ،پریذائیڈنگ افسر نےکسی وجہ کےبغیر یوسف گیلانی کے 7ووٹ مستردکیے،انہوں نے کہا بات نکلی ہے تو اب دور تک جائیگی ۔

دوسری طرف حکومتی نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی آج تدفین ہوگئی ہے ،عوام کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں ،کرپشن بچانے کو نہیں،صبح اپوزیشن نے خود کیمروں کا ڈراما کیا،ان کا خیال تھا کیمروں کا ناٹک رچا کر اس الیکشن  پر اثر ڈال سکیں گے،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کہیں پی ایم ایل این نےعلی حیدر گیلانی کی خدمات تو نہیں لیں؟  ،انہوں نے جو ڈراما رچایا،انکوائری کریں گےکہ کس نےکیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی پشت میں چھراگھونپاہے،ملک  میں ترقی اورخوشحالی کے لیے  اوپن بیلٹ کی ضرورت ہے،پی ڈی ایم رہ نماوں میں آپس میں واضح  اختلافات ہیں،کرپٹ پریکٹس کے یہ ماسٹر ہوگئے ہیں ،پی ایچ ڈی کر لی ہے ،انہوں نے ہر وہ کام کیا جو پیسے  کیلئے کرتے ہیں،ہم نےانتخاب میں وہ حربےاستعمال کیےجو اخلاقی اورقانونی  ہیں،کیمروں کے شرمناک ڈرامےپر انہیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا عمران خان الیکشن اصلاحات لائیں گے،اوپن ووٹنگ کی طرف جائیں گے،آج کی فتح صادق سنجرانی کی نہیں ،پورے بلوچستان کی فتح ہے ،آج کی فتح حق، سچ ، شفافیت ،عوام ، عمران خان اورپاکستان کی فتح ہے۔

مزیدخبریں