صادق سنجرانی نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا

05:30 PM, 12 Mar, 2021

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز شام ساڑھے پانچ بجے باہر گئے گئے تھے۔

جاسوسی کے آلات سامنے لانے والے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ن لیگ کے مصدق ملک نے حکومت پر پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ 

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے باہر گئے اور رات کے پہر یہ کیسے ممکن ہے کہ سینیٹ ہال میں کسی کو کیمرے نصب کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔ حکومت کی یہ چوری پکڑی گئی ہے اور اب دیکھنا ہے اس میں کون کون شامل ہے ۔

مصدق ملک نے اس معاملے پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کو نہیں پتہ وہاں مزید کتنے کیمرے یا مائیکرو فون لگے ہیں لیکن اندازہ ہو گیا کہ حکومت اپنے سینیٹرز پر کتنا اعتماد کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں