لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرمارکیٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے تعلیمی اداروں، پارکس اور کھیلوں پر15روزہ کی پابندی عائد کی جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے 7 شہروں میں کورونا اوسطاً6 فیصد شرح سےپھیل رہاہے،گوجرانولہ کورونا پھیلاؤ میں 9 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور اور ملتان 8 ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کوروناپھیلاؤ6 فیصد جبکہ راولپنڈی میں کوروناپھیلاؤکی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق جن شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 15 دن کیلئے سخت ایس او پیز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے، پارکس، ان ڈور شادی ہال، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیوں وغیرہ پر 15 دن کےلیے پابندی ہو گی اور مارکیٹس شام 6 بجے بند کر دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تمام اقدامات عوام کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کا خطرناک پھیلاؤ رکے۔
انھوں نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔