اداکارہ جگن کاظم نے حال ہی میں برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران بچے کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن اور جسامت پر کی جانے والی تنقید سے متعلق زبان کھول ہی دی ۔
جگن کاظم نے کہاکہ بچے کی پیدائش کے بعد میں خطرناک حد تک ڈپریشن کا شکار ہوگئی اور اس ڈپریشن کے دوران جب بار با ر موٹاپے کا احساس دلایا جاتا تو میرا دل کرتا تھا کہ زمین پھٹے اور میں اس میں گر جاؤں۔انہوں نے کہا کہ میں آج کل کندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی جسامت پر نظر نہ پڑے۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ خدارا میری جان چھوڑدو، میرا وزن کم ہورہا ہے یا نہیں یا ہوجائے گا۔
جگن کاظم کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میرے وزن میں 30 کلو کا اضافہ ہوگیا تھا، جسامت اور وزن سے متعلق تنقید سن کر خاصی پریشان ہوگئی تھی، تنہائی میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کہیں بچہ پیدا کرکے کوئی غلطی تو نہیں کی۔
خیال رہے کہ جگن کاظم پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔