اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا کی نئی لہر سے متعلق خبردار کردیا۔کہتے ہیں پاکستان میں کرونا وائرس کی ایک نئی لہر آچکی ہے ۔
معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کرونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے۔کرونا کی نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹرنے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر آگئی ہے۔24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 54 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا سے 13,430موات ہو چکی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 18,703 ہوگئی ہے۔ 600,198مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں41,133 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 68 ہزار 65مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی شرح دوبارہ 6.5 تک پہنچ گئی۔
کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سوموار سے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز بھی رات دس بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سینیما ہالز اور مزارات کو جو 15 مارچ سے کھلنے تھے ان کو بھی تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔