ن لیگی رہنما مصدق ملک کی ٹریفک سارجنٹ سے تکرار

02:21 PM, 12 Mar, 2021

مسلم لیگ نے کے رہنما اور سینیٹر مصدق ملک کی ٹریفک سارجنٹ سے تکرار ہوگئی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک سارجنٹ نے مصدق ملک سے کہا کہ آپ یہاں سےگاڑی ہٹالیں ، جواباََ مصدق ملک کا کہناتھاکہ ہم یہاں پریس کانفرنس کرنے آئے ہیں ۔ 

ٹریفک سارجنٹ نے مصدق ملک سے مزید کہا کہ آپ غلط کررہے ہیں ،روڈ پر گاڑی کھڑی نہ کریں ، جس کے جواب میں مصدق ملک کا کہناتھاکہ اس میں غلط کیا ہے  میں سینیٹر ہوں ۔ 

خیال رہے کہ چئیر مین اور ڈپٹی چئیرمیں سینیٹ کا انتخابی عمل تھوڑی دیر شروع ہونے والا ہے ۔ گرینڈ ٹیمو کریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائنڈنگ افسر ہیں ۔ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کے کاغذات نامزدگی  منظور ہوگئے ہیں ، یوسف رضاگیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات بھی منظور ہوگئے ۔

مزیدخبریں