اسلام آباد، کشمیر، پنجاب اور کے پی میں بارش ، گلگت بلتستان میں برفباری

اسلام آباد، کشمیر، پنجاب اور کے پی میں بارش ، گلگت بلتستان میں برفباری

اسلام آباد: اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا۔

  

بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے۔

کل بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری  امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے  کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقوں کاکول 63، کالام 32، پٹن 31،بالاکوٹ 28، دیر (اپر 22، لوئر 09)، مالم جبہ 16، چترال 15، سیدو شریف 13، پاراچنار 12، ڈی آئی خان 08،بنوں 05،پشاور، میرکھانی 02، دروش، تخت بائی 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر میں مظفرآباد 52، راوالاکوٹ 47، گڑھی دوپٹہ 34، کوٹلی 35، پنجاب میں مری 34، بھکر 22، اسلام آباد (ایئر پورٹ 21، سیدپور 16، بوکڑہ، گولڑہ 13، زیرو پوائنٹ 11)، راولپنڈی (چکلالہ 21،شمس آباد 13)، چکوال، منڈی بہاولدین 11،جہلم ،منگلہ 09، اٹک 07، گجرات 06،سرگودھا 05، نارووال، جوہر آباد 03، سیالکوٹ(سٹی 02، ایئر پورٹ 01)، لیہ، نور پور تھل 02،فیصل آباد، خانیوال،حافظ آباد 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بلوچستان میں کوئٹہ 01، گلگت بلتستان میں استور 10، سکردو اور گوپس میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔