اسلام آباد : سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں کیمرے لگنے کے معاملے پر حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے اپوزیشن لگائے۔ کیمرے کوئی سیریس ایشو نہیں ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے ،ایوان میں کیمرا اپوزیشن نے لگوایا ،اپوزیشن نے دھاندلی کا پروگرام بنایا تھا ، انشااللہ ہم کامیاب ہوں گے عمران خان کی قیادت میں جیتیں گے ، جنہوں نے ملک کو کھوکھلا ور مفلوج کردیاان کو شکست ہو گی ۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ کیمرے کوئی سیریس معاملہ نہیں ۔ سیکریٹری سینیٹ ذمے دار ہیں کہ انکوائری کریں۔ پتا نہیں پہلے تھے یا نہیں تھے، 15 منٹ میں بات سامنے نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ کیمرے نہیں لگائے جاسکتے ۔ آج کل اتنے بڑے کیمرے تو بچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے ۔دیکھ تو لیں کیمرے کام بھی کرتے ہیں یا نہیں کرتے۔ اس معاملے کی ذمہ داری سیکرٹری سینیٹ پر ہی آئے گی۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے آزاد اراکین نمبر گیم کا فیصلہ کریں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو وزیراعظم الیکشن اوپن کرسکتے ہیں ۔جب ترمیم لائی گئی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کہا منظور نہیں کریں گی۔ جب ترمیم لائی گئی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کہا منظور نہیں کریں گی۔