اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے 48 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ پریذائیڈنگ افسر مظفر علی شاہ نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن اراکین نے بات کرنا چاہی تو پریذائیڈنگ افسر مظفر علی شاہ نے بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
قبل ازیں سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں کیمرے لگائے جانے پر سینٹ اجلاس سے قبل ایوان میں اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے۔ کیمرے برآمد ہونے پر رضا ربانی ، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر مصدق ملک ، شازیہ مری ،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے ۔
مصدق ملک نے کہا کہ بتایا جائے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے کس لیے لگائے گئے۔ سیکرٹری سینٹ اور دیگر حکام نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے۔ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پولنگ جمعہ کے بعد تین بجے شروع ہوگی۔