اسلام آباد: نومنتخب حکومتی سینیٹرز اعجاز چودھری ،سیف اللہ نیازی اور علی ظفر حکومت کی طرف سے سینٹرز سے قرآن پر حلف لینے کی تصدیق کردی ہے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر اعجاز چودھری نے کہا کہ سب نے قران نہیں اٹھایا ، جس کی دلچسپی تھی انہوں نے اٹھا لیا۔ جنہوں نے قران پاک پر حلف نہیں لیا وہ ہمیں ووٹ دیں گے ۔ جو ووٹ نہیں دیں گے اللہ ان سے پوچھے گا۔گزشتہ رات کچھ اراکین نے قران پاک پر حلف لیا کچھ نے نہیں لیا۔
رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا کہ قران پاک پر حلف لینے والی بات کو چھوڑ دیں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بے شک ہم نے حلف نہیں لیا لیکن ہم ووٹ صادق سنجرانی اور مرزا افریدی کو دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب ہاؤس میں دیے گئے عشائیے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹ چیئرمین کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے حکومتی سینیٹرز سے حلف لینے کی کوشش کی۔
جس پر سینیٹرز نے حلف اٹھا کر یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ وہ جمعے کو ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مرزا محمد آفریدی کو ووٹ دیں گے۔سینیٹرز کے مطابق ان کے کردار پر شک کیا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل سینیٹرز کی تعداد 47 ہے جن میں سے 43 اس عشائیے میں شریک تھے۔ اپوزیشن اراکین کی تعداد 51 ہے۔