ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت، فواد چودھری کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید

ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت، فواد چودھری کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید
کیپشن: ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت، فواد چودھری کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالف کردی ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر  پابندی  کے فیصلے سے  لوگ بھاری قیمت ادا کریں گے۔ زیادہ تر ججز   ٹک ٹاک کےتکنیکی  ورکنگ موڈیولزسے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ وزارت  سائنس وٹیکنالوجی   ٹیک  موڈیولز پرعدلیہ کے ساتھ کام کرے گی۔ 

واضح رہے کہ  پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک پر بندش کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے پیش ہوئے۔ جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ  ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے ڈی جی سے استفسار کیا کہ  ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟۔ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ۔ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں جس کے بعد عدالت   نے آج سے ہی  ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے حکم کے بعد گزشتہ رات پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا تھا۔