ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے بعد صوفیہ کیف کی وزیرا علیٰ ہائوس میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

08:55 PM, 12 Mar, 2020

پشاور : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے بعد صوفیہ کیف کی وزیرا علیٰ ہائوس میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ، معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف نے میوزک سوشل ایپ ٹک ٹاک پر اپنی کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس میں وہ پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔

معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،صوفیہ کیف کی جانب سے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا ہے،گلوکارہ نے اپنے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ہال کی کرُسی پر بیٹھی ہیں۔


 

دوسری جانب مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ صوفیہ کیف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئی تھیں اور اِسی دوران گلوکارہ نے واش روم جاتے ہوئے ہال میں اپنی ویڈیوز بنائیں،اجمل وزیر نے کہا کہ پروگرام وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں