اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیاہے،اجلاس جلد بلایا جائے گا،اجلاس بلانے کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ بھی کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت اتحادی جماعتوں اورپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں اہم امور پر غور کیاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیاہے،اجلاس جلد بلایا جائے گا،اجلاس بلانے کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ بھی کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے ،کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں،تمام بس اڈوں،ایئرپورٹس،ریلوے سٹیشنز پر سکریننگ کا عمل شروع کررہے ہیں،اندرون و بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کی سکریننگ کی جائے گی ،ایران چین سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت سکریننگ کی جائے گی ۔
اجلاس میں بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ،اجلاس میں ارکان نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ،عوام تک ثمرات پہنچائیں ۔تیل کی قیمتیں کم ہونے سے اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔