قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے

قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے

اسلام آباد: قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی باکسر محمد وسیم کوئٹہ سے اسلام آبادآ رہے تھے ،محمد وسیم 28 مارچ کو ہونے والی فائٹ کی ٹریننگ کیلئے آرہے تھے کہ ٹریفک حادثہ پیش آگیا،محمد وسیم کے کندھے اور گھٹنے پر چوٹیں آئی ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،حادثے میں محمد وسیم کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،حادثے میں محمد وسیم کے کوچ طارق بھی زخمی ہوگئے۔