وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:11 PM, 12 Mar, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، کراچی میں وفاق کے مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی کی ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل کا ادراک ہے، مسائل کے حل میں وفاق اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تکمیل پر گورنر کے کردار کو سراہا اور کہا کراچی کی عوام کی فلاح و بہبودکے لیے ترقیاتی منصوبوں کی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

مزیدخبریں