ہیری پوٹر کے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کی افواہیں

01:55 PM, 12 Mar, 2020

لاس اینجلس :مشہور زمانہ ہالی ووڈ فینٹسی فلم ”ہیری پوٹر“ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ڈینیل ریڈکلف کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی اسپیکٹیٹر انڈیکس کے نام سے بنائی جانے والی جعلی ٹوئٹر آئی ڈی سے یہ خبر پھیلی جس میں ڈینئیل کو کرونا سے متاثر ہونے والا پہلا ہالی ووڈ اداکار قرار دیا گیا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکار کے لیے پیغامات جاری کرنا شروع کردیئے ۔

دوسری جانب اداکار نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈینیل ریڈکلف کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں صرف افواہیں ہیں۔

اداکار کے ترجمان نے بھی ای میل کے ذریعے ٹوئٹر انتظامیہ سے مذکورہ آئی ڈی بلاک کرتے ہوئے کارروائی کیلئے لکھا جس کے بعد اس آئی ڈی کو بلاک کردیاگیا۔

مزیدخبریں