پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ نا کارہ جماعتیں ہیں، شیخ رشید

01:08 PM, 12 Mar, 2020

راولپنڈی:وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نا کارہ جماعتیں ہیں جب کہ مسلم لیگ ن میں اندرونی طور پر دراڑیں وسیع ہورہی ہیں۔

پیپلزپارٹی والے اپنی مرضی کے چینل پر مجھ سے مناظرہ کریں، اس جماعت میں سربراہ کی واحد خصوصیت جماعت کا عہدہ ہے اور میں پیپلزپارٹی میں موجود ایک ایک شخص کو جانتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلزپارٹی والے کیا سیاست کی باتیں کرتے ہیں، ان کی سیاست کا مجھے علم ہے، میں ان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں اعتزاز احسن، مرتضی وہاب، مولابخش چانڈیو اور قمرالزمان کائرہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ریلوے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے مسافروں میں کمی ہوئی ہے، ہفتے کو مسافروں سے متعلق اجلاس ہوگا اور لائحہ عمل طے ہوگا۔

مزیدخبریں