لاہور :گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف 16طیارہ گرکر تباہ ہونے کے واقعہ میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے شہید ونگ کمانڈر کی نماز جنازہ عسکری 10 میں پڑھائی ۔
شہید ونگ کمانڈر کی نماز جنازہ میں پاکستان ایئرفورس سمیت دیگر عسکری اداروں کے افسران اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید ونگ کمانڈر کی لاہور میں ہی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔