ناشتہ مٹاپے،ذیابیطس اور فالج سے محفوظ رکھتا ہے

07:45 PM, 12 Mar, 2019

انسانی جسم کی تندرستی اور چستی کا راز بہترین اور مناسب غذا میں پوشیدہ ہے۔مناسب غذا میں  ناشتےکو خاص اہمیت حاصل ہے ،  آج کل کی مصروف زندگی میں انسانی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کو  غذائی اجزاء سے بھرپور ناشتے سے بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ 

دن کا آغاز ناشتے سے ہوتا  ایک مشہور قول ہے کہ ناشتہ شاہانہ ، دوپہر کا کھانا درمیانہ اور رات کا کھانا درویشانہ ہونا چاہیے۔ بہترین ناشتہ وہی ہوتا ہے جس میں دودھ،گندم یا جو کا دلیہ ،انڈا،پھل اور روٹی شامل ہوں ۔ ناشتہ کرنے سے انسان سارا دن ہشاش بشاش رہتا ہے اور  تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی ۔

 ناشتا  مٹاپے،ذیابیطس اور فالج،  ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ، ناشتا نہ کرنے کی وجہ سے  معدے کی تیزابیت کی ہو جاتی ہے جو السر کی بیماری باعث بنتی ہے ۔ 

مزیدخبریں