انسانی جسم کی تندرستی اور چستی کا راز بہترین اور مناسب غذا میں پوشیدہ ہے۔مناسب غذا میں ناشتےکو خاص اہمیت حاصل ہے ، آج کل کی مصروف زندگی میں انسانی صحت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کو غذائی اجزاء سے بھرپور ناشتے سے بہتر کیا جا سکتا ہے ۔
دن کا آغاز ناشتے سے ہوتا ایک مشہور قول ہے کہ ناشتہ شاہانہ ، دوپہر کا کھانا درمیانہ اور رات کا کھانا درویشانہ ہونا چاہیے۔ بہترین ناشتہ وہی ہوتا ہے جس میں دودھ،گندم یا جو کا دلیہ ،انڈا،پھل اور روٹی شامل ہوں ۔ ناشتہ کرنے سے انسان سارا دن ہشاش بشاش رہتا ہے اور تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی ۔
ناشتا مٹاپے،ذیابیطس اور فالج، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ، ناشتا نہ کرنے کی وجہ سے معدے کی تیزابیت کی ہو جاتی ہے جو السر کی بیماری باعث بنتی ہے ۔