میثاق جمہوریت میں تمام جماعتوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، نواز شریف

07:05 PM, 12 Mar, 2019

لاہور: نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے  تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق، کوٹ لکھپت جیل میں  سابق وزیراعظم نواز شریف سے  ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف،  حمزہ شہباز اور مریم نواز نے ملاقات کی۔اہلخانہ نے نواز شریف سے ان کی صحت بارے دریافت کیا جبکہ نواز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بارے میں شہباز شریف کو آگاہ کیا ۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں جمہوریت کی خاطر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوا۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے میثاق جمہوریت کو مزید مستحکم اور دائرہ پھیلانے پر اتفاق بھی کیا تھا۔

 

مزیدخبریں